جھنگ :محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر صفائی و مرمت کا کام جاری

جھنگ :محرم الحرام کے جلوسوں کے  روٹس پر صفائی و مرمت کا کام جاری

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایات اور چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ کے احکامات پر۔۔۔

 ضلع کونسل جھنگ کی جانب سے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی، ستھرائی اور مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں خصوصی صفائی مہم اور ضروری مرمتی کام انجام دیے جا رہے ہیں۔ چیف آفیسر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عزاداروں کو صاف ستھرا، محفوظ اور سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ صفائی، پیچ ورک اور نکاسی آب کے انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں