جامعہ محمدی شریف میں والی بال ٹورنامنٹ، الحافظ کلب فاتح
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دارالعلوم جامعہ محمدی شریف میں شاندار والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔الحافظ والی بال کلب نے بہترین کھیل اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ کپتان محمد عمار فاروق اور حافظ محمد طیّب نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ حافظ محمد طیّب کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نمایاں کھلاڑیوں کو انعامات دیے گئے۔