ڈی پی او چنیوٹ کی مسجد میں کھلی کچہری، شہری مسائل سنے

 ڈی پی او چنیوٹ کی مسجد میں کھلی کچہری، شہری مسائل سنے

شہری اپنے مسائل اور شکایات بلا جھجھک پولیس کو بتائیں:ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے جامعہ مسجد علی المرتضیٰ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کی ہدایت کی۔ ڈی پی او نے پولیس سروسز اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی دی۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل اور شکایات بلا جھجھک پولیس کو بتائیں، دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔ اختتام پر ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں