ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز فعال رکھنے اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور طبی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان، ایم ایس ڈاکٹر شوکت احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور علاج، ادویات کی فراہمی اور سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے بعض مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

سی او ہیلتھ اور ایم ایس نے ہسپتال کے انتظامی امور، مریضوں کی تعداد اور سہولیات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے بڑھتے رش کے پیش نظر اضافی عملہ اور بیڈز بڑھانے کی ہدایت کی۔انہوں نے تمام وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز 24 گھنٹے فعال رکھنے اور صفائی و ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں