رواں ماہ 35 ملزم گرفتار بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

رواں ماہ 35 ملزم گرفتار بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر ضلع بھر سے پولیس نے رواں ماہ 35 منشیات فروش ملزموں کو گرفتارکیا جنکے قبضہ سے 12 کلو چرس، 3.6 کلو ہیروئن اور 353 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا ہے کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ منشیات مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزموں کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ۔ منشیات کے مکمل خاتمہ کیلئے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ۔اپنے علاقہ میں منشیات فروشی پرمیرے نمبر /0370-422020 03237543444 پر اطلاع دیں،فوری کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں