پنجاب میں ٹیکسز کی ایک چھت تلے وصولی کے نظام کا خیر مقدم

پنجاب میں ٹیکسز کی ایک چھت تلے وصولی کے نظام کا خیر مقدم

مہنگائی سے عوام کی قوت خرید کم ہونے کے باعث کاروباری حالات مشکل،اشرف بھٹی

اسلام آباد (اے پی پی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پنجاب میں تمام ٹیکسز ایک چھت تلے وصول کرنے کا نظام متعارف کرانے کیلئے پیشرفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مثبت اور خوش آئند اقدام ہے جس سے تاجروں کوآسانی ہو گی اور ٹیکس نظام میں شفافیت آئے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں بھی نمایاں کمی کی جائے کیونکہ تاجر برادری اس وقت متعدد اقسام کے ٹیکسز کا بوجھ برداشت کر رہی ہے ۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید کم ہونے کے باعث کاروباری حالات مشکل ہیں ،تاجروں کو ریلیف فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی آر اے تاجر دوست رویے کو بر قرار رکھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں