سی بی ڈی کلمہ چوک میں ریس پنجاب یونیورسٹی کی پہلی پوزیشن

سی بی ڈی کلمہ چوک میں ریس  پنجاب یونیورسٹی کی پہلی پوزیشن

لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی کے ایتھلیٹس کلیم اختر اور گونیش بتول نے لاہور رنرز گروپ کے زیر اہتمام سی بی ڈی کلمہ چوک لاہور میں 5 کلومیٹر ریس میں مرد اور خواتین کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مردوں کے مقابلے میں 500 کھلاڑی شریک تھے جبکہ خواتین میں یہ تعداد 200 کے قریب تھی۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے اس جیت پر دونوں کھلاڑیوں اور ان کے کوچز اور ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور کو مبارکباد دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں