غیر ملکی وفود کی اسلام آباد آمد ، ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری

غیر ملکی وفود کی اسلام آباد آمد ، ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری

ایکسپریس ہائی وے ، جناح ایونیو، سرینگر ہائی وے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا جائیگا

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی)نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مسافروں کو آگاہ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی وفود کی آمدورفت کی وجہ سے اہم سڑکوں پر ٹریفک کا رخ عارضی طور پر موڑ دیا جائے گا۔آئی ٹی پی کے اہلکار نے بتایا کہ ایکسپریس ہائی وے ، جناح ایونیو، سرینگر ہائی وے ، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف اوقات میں ٹریفک کا رخ موڑ دیا جائے گا تاکہ غیر ملکی وفود کی محفوظ نقل و حرکت کو آسان بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ وفود کی نقل و حرکت کے دوران ان سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے ، مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ شیڈول کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو متبادل راستے یا ملحقہ سروس روڈز استعمال کریں تاکہ تکلیف اور ٹریفک کی بھیڑ سے بچا جا سکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں