بیوٹیفکیشن کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے :ارم شہزادی
شہر کی خوبصورتی اور عوام کو سہولیات کیلئے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی
کمالیہ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کے ہمراہ اقبال بازار میں جاری بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن کے تمام کام اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے ترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔