بلدیہ عظمیٰ کا451.430،60ملین روپے کا بجٹ پیش
بجٹ میں کل آمدن60,451.430ملین روپے ، مجموعی اخراجات 60,406.525ملین روپے ہوں گے مینٹی ننس 476.830ملین روپے ، ڈیولپمنٹ پروجیکٹس / کاموں کا تخمینہ 8,595.262ملین روپے رکھا گیا
کراچی(این این آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کامالی سال 2026-27 کے لئے 60,451.430ملین روپے کا بجٹ سٹی کونسل میں پیش کردیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 2026-27 کے لئے مجوزہ بجٹ میں کل آمدن 60,451.430 ملین روپے جبکہ مجموعی اخراجات 60,406.525 ملین روپے ہوں گے ، اس طرح 44.905 ملین روپے بچت کے ساتھ شامل ہیں، کل آمدن میں 49,103.540ملین روپے اور 2,347.890 ملین روپے جبکہ فنڈز برائے ڈسٹرکٹ اے ڈی پی 9,000.000 ملین روپے ہے۔ اسی طرح اسٹیبلشمنٹ اخراجات 37,292.203 ملین روپے اور کانٹیجنٹ 4,243.565 ملین روپے ، ریپیئر اور مینٹی ننس 476.830ملین روپے جبکہ ڈیولپمنٹ پروجیکٹس / کاموں کا تخمینہ 8,595.262ملین روپے ، کیپٹل (ریونیو کمپوننیٹ)798.665 اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اخراجات کا تخمینہ 9,000.000ملین روپے ہے ۔آئندہ مالی سال کے لئے بھی پنشن فنڈ دیگر متفرق اخراجات اور بیل آؤٹ پیکیج کے لئے 18,210.000ملین روپے ، میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے لئے 7,759.790 ملین روپے ، میونسپل سروسز کے لئے 6,417.554 ملین روپے ، محکمہ انجینئرنگ کے لئے 9,271.704 ملین روپے ، ریونیو ڈپارٹمنٹس بشمول لینڈ انفورسمنٹ، اسٹیٹ، کچی آبادی، پی ڈی اورنگی اور چارجڈ پارکنگ کے لئے 2,231.804 ملین روپے ، پارکس ہارٹیکلچر 2,650.702 ملین روپے ، کلچرل اسپورٹس اینڈ ریکریشن 1,441.095 ملین روپے ، فنانس اینڈ اکاؤنٹس ( ایم یو سی ٹی) کے لئے 760.924 ملین روپے ، مختلف اخراجات بشمول ری پیمنٹ آف لون مالی مدد فوتگی کوٹہ کے ملازمین کے لئے 581.600 ، محکمہ قانون کے لئے 261.990 ملین روپے ، انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن کے لئے 147.448 ملین روپے ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے 213.392 ملین روپے ،ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن کے لئے 6.225 ملین روپے اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے لئے 9,000.000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ برائے 2026-27 کے دوران متوقع ریونیو کے تخمینے میں حکومت سے ملنے والی گرانٹ 37,388.976 ملین روپے جبکہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی سے 9,000.000 ملین روپے متوقع ہیں اور اسی طرح ایم یو سی ٹی اور ایڈورٹائزمنٹ سے 5950.000 ملین روپے ، کے ایم سی کے بقایا جات کی مد میں 1255.000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔سڑکوں کی تعمیر اور بہتری کے لئے 400.000 ملین روپے ، سڑکوں فٹ پاتھ، سیوریج لائنوں ، پلوں ، چورنگیوں اور انٹرسیکشن کی بہتری کے لئے 250 ملین روپے ، ضلعی سطح پر سڑکوں ، فٹ پاتھ اور پلوں کی بہتری کے لئے 480 ملین روپے ، مختلف یونین کمیٹیوں میں ترقیاتی کاموں اور بہتری کے لئے 1200 ملین روپے ،اسپیشل ڈویلپمنٹ پروجیکٹس اور ورکس کے لئے 100 ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔