انتظامیہ سبزیاں مقررہ نرخوں پر فروخت کرانے میں ناکام
ٹماٹر 240، پیاز 120، آلو 60، سبز مرچ 140، شملہ مرچ 240، ٹینڈے 120، لہسن چائنہ 450روپے کلو دستیابلیموں چائنہ 500سے 600، لیموں دیسی 250، پھول گوبھی 180، بھنڈی 100، گھیاکدو،کریلا 80، پالک 40روپے کلو
لاہور (کامرس رپورٹر سے )انتظامیہ سبزیاں مقررہ نرخوں پرفروخت کرانے میں ناکام ہوگئی ۔تفصیلا ت کے مطابق ٹماٹر ایک ہی روز میں 20 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔آ لو،سبز مرچ،شملہ مرچ، ٹینڈے بھی مہنگے ہو گئے ۔پیاز کا نرخ کم نہ ہوا،ٹماٹر کا سرکاری نرخ 170روپے فی کلو ہو گیا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 220 سے 240 روپے کلو فروخت ہو رہا ،مکس درجہ دوم ٹماٹر بھی200 روپے کلو ہے ،پیاز کا سرکاری نرخ 90 روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں پیاز 120روپے کلو تک فروخت ہو رہا، آلو کا سرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 40 روپے کلو اور مارکیٹ میں مکس آلو 50 روپے کلو اور درجہ اول 60 روپے کلو فروخت ہو رہا،سبز مرچ سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 100 جبکہ مارکیٹ میں 140 روپے فروخت ہو رہی ، شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 200 جبکہ مارکیٹ میں 240 روپے فی کلو فروخت ہو رہی،ٹینڈے سرکاری نرخ میں دس روپے اضافے سے 90 جبکہ 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ،لہسن چائنہ کا سرکاری نرخ 335روپے اور مارکیٹ میں لہسن چائنہ نرخ 450 روپے کلو تک ہے ،ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ 310روپے جبکہ مارکیٹ میں ادرک نرخ 400روپے کلو تک ہے ،لیموں چائنہ کا سرکاری نرخ 335جبکہ مارکیٹ میں 500سے 600 روپے کلو ہے ،لیموں دیسی 250 روپے کلو فروخت ہو رہا،پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 10 روپے کمی سے 150روپے جبکہ مارکیٹ میں 180روپے فی کلو تک ہے ،بھنڈی 100 اور گھیا کدو 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ،کریلا 80 اور پالک 40 روپے کلو ہے۔