ڈاکٹر عشرت العباد کا شہید رینجرز اہلکاروں کو خراجِ عقیدت

ڈاکٹر عشرت العباد کا شہید رینجرز اہلکاروں کو خراجِ عقیدت

کراچی(این این آئی)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی میں دہشت گردی کی کارروائی کی کوشش ناکام بنانے پر پاکستان رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہدا کو سلامِ عقیدت پیش کیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، تاہم قومی ادارے ہر سطح پر ان چیلنجز کا موثر مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں