راہوالی :چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے 2نوجوان زخمی
راہوالی (نمائندہ دنیا )معمولی تکرار کی رنجش پر ملزموں نے چھری کے پے در پے وار ،آہنی راڈ، ڈنڈے مار مار کر دو نوجوانوں کو شدید زخمی کردیا۔
امرت پورہ کے رہائشی خالد محمود بھٹی کی 2گھنٹے قبل ملزم انور سے تکرار ہو ئی جس کی صلح کی بات چل رہی تھی کہ انور نے دل میں رنجش رکھی، خالد محمود بھٹی شام5بجے اپنے بھانجوں محمد عامر ،منصور ،فرخ طارق اور کزن فیاض کے ہمراہ راہوالی سے اپنے گھر امرت پورہ جارہے تھے کہ مدنی مسجد کے قریب 13 ملزم محمد سرور ،محمد انور ،مقصود احمد ،بلال وغیرہ چھری ،ڈنڈا ،پلاسٹک پائپ ان پر حملہ آور ہوگئے کہ اور فرخ طارق پر چھری کے وار کئے جس سے وہ زخمی ہپو گیا جبکہ ملزم بلال نے آہنی راڈ مار مار کر عبداﷲکو شدید زخمی کر دیا ،اطلاع پر پولیس کے پہنچنے پر ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا گیا، میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرکے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔