محلہ شوکت آباد لنک سوئی گیس روڈ پر نئے سیوریج منصوبے کا افتتاح

محلہ شوکت آباد لنک سوئی گیس روڈ  پر نئے سیوریج منصوبے کا افتتاح

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے محلہ شوکت آباد لنک سوئی گیس روڈ پر نئے سیوریج منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

محلہ شوکت آباد لنک سوئی گیس روڈ پر سیوریج منصوبہ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان،ٹکٹ ہولڈر معظم رؤف مغل نے لیگی رہنماؤں قاری صفدر گھمن قاسمی،حاجی اسلم فورمین،رانا طارق،ملک متین اعوان،رانا خوشی، ذکریا صفدر گھمن و دیگر کے ہمراہ سیوریج منصوبے کا افتتاح کیا۔ انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ترقی مسلم لیگ ن کا مشن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں