وزیر صحت کا سروسز ہسپتال کی لیب میں بدانتظامی پر برہمی کااظہار
لاہور(ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال کی لیب کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ایئر کنڈیشنر کے صحیح ورکنگ میں نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر مینٹی ننس کرانے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر نے مریضوں سے ملاقات کی اور عملے کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ، لیب میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور لیب میں آنے والے مریضوں سے سہولیات کے معیار بارے دریافت کیا۔ صوبائی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کا بہترین علاج معالجہ اولین ترجیح ہے - سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔