جھنگ میں مہنگائی کا طوفان ،ٹماٹر پیاز ودیگر سبزیاں مہنگی فروخت

جھنگ میں مہنگائی کا طوفان ،ٹماٹر  پیاز ودیگر سبزیاں مہنگی فروخت

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ ٹماٹر اور پیاز سمیت دیگر سبزیاں منہ مانگے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔

غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اور پانی پی کر پیٹ بھرنے تک نوبت آگئی۔ غریب عوام موجودہ دور ِحکومت میں دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس گئے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی مہنگائی ہو رہی ہے غریب عوام چکی میں پیس رہے ہیں۔ چنددنوں سے پیاز 100سے 150اور ٹماٹر 400سے 450روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ عوامی حلقوں نے پنجاب حکومت اورڈپٹی کمشنرسے مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں