صوبائی وزیر، مشیر وزیراعلیٰ کا فرنیچر مارکیٹ چنیوٹ کا دورہ

صوبائی وزیر، مشیر وزیراعلیٰ کا فرنیچر مارکیٹ چنیوٹ کا دورہ

مسجد، 135 دکانوں کی بیوٹیفکیشن،110 موٹر بائیکس کیلئے پارکنگ پلازہ مکمل مین انٹری ،میونسپل کمیٹی گیٹ کا کام آخری مراحل میں ہے :کمشنر کی بریفنگ

فیصل آباد،چنیوٹ(خصوصی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ضلع چنیوٹ میں فرنیچر مارکیٹ کی بیوٹیفکیشن کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے کمشنر فیصل آبادڈویژن مسرت جبیں کے ہمراہ فرنیچر مارکیٹ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور دیگر افسر بھی موجود تھے۔

کمشنر نے بریفنگ دیتے بتایا کہ بیوٹیفکیشن منصوبہ کے تحت میونسپل کمیٹی مسجد کی تزئین وبحالی، 135 دکانوں کے فرنٹ کی بیوٹیفکیشن،2 ہزار آر ایف ٹی ٹف پیورز کی بحالی،110 موٹر بائیکس کیلئے پارکنگ پلازہ،لکڑی کا کام،دکانوں کے باہر ایک ہی طرز کے بورڈز،سٹارم واٹر ڈرین کی تعمیر،کیبل ٹریز،شیڈز،وکٹورین پولز کی تنصیب،لائبریری پارک کی چار دیواری کا تعمیر مکمل ہوچکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مین انٹری گیٹ اور میونسپل کمیٹی کے گیٹ کا کام آخری مراحل میں ہے ۔صوبائی وزیراور مشیر نے فرنیچر مارکیٹ کی بیوٹیفکیشن کو سراہا۔انہوں نے موقع پر دکانداروں سے ملاقات بھی کی جنہوں نے فرنیچر مارکیٹ کی بیوٹیفکیشن پروزیراعلی ٰمریم نواز شریف کا شکریہ اداکیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں