ایم پی اے اور انکی اہلیہ کی عبوری ضمانت کی سماعت 2 جولائی کوہوگی
لاہور(آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ کی عبوری ضمانت بارے درخواست کی سماعت دو جولائی کوکرے گی۔
عدالت نے چدھڑ کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا ۔عدالت نے این سی سی آئی اے سے آئندہ سماعت پرتفتیشی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج ملزمان کی عبوری ضمانت پرسماعت کریں گے۔