سیالکوٹ:دیکھ بھال نہ ہونے سے کئی فلٹریشن پلانٹ بند

سیالکوٹ:دیکھ بھال نہ ہونے سے کئی فلٹریشن پلانٹ بند

شہری صاف پانی سے محروم ،مہنگا منرل واٹر خریدنے پر مجبور، اصلاح کا مطالبہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مختلف مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے سے نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بند پڑے ہیں، فلٹریشن پلانٹس کے ناکارہ ہونے سے شہری صاف پانی سے محروم ہیں اور مہنگا منرل واٹر خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے مگر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے منصوبہ ناکام ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ثنا شرافت فوری نوٹس لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں