عالم چوک سے جناح روڈچوک گیس لائن منصوبہ شروع

عالم چوک سے جناح روڈچوک گیس لائن منصوبہ شروع

گیس پریشر اور فراہمی سے متعلق مسائل میں بھی نمایاں کمی ہوگی:شاہد عثمان

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ممبر اسمبلی این اے 80شاہد عثمان ابراہیم کی کاوشوں سے حافظ آباد روڈ عالم چوک سے جناح روڈچوک تک 2.7کلومیٹر طویل 6 انچ قطر کی گیس پائپ لائن منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اس موقع پر شاہد عثمان ابراہیم نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور حلقے کی ترقی کیلئے مزید منصوبے بھی جلد شروع کئے جائینگے ۔اس موقع پر شہریوں نے منصوبے کو علاقے کی دیرینہ ضرورت قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو گیس کی فراہمی میں بہتری آئے گی جبکہ مستقبل میں گیس پریشر اور فراہمی سے متعلق مسائل میں بھی نمایاں کمی ہوگی ۔اس تقریب میں سابق یوسی چیئرمین اسلم ابراہیم انصاری،وائس چیئرمین عثمان الحق بٹ، سابق چیئرمین لالہ عصمت اللہ انصاری ،انچارج سوئی گیس خرم عباس،علی رضا سپروائز رسوئی گیس میٹنس ،سابق چیئرمین زبیر جنجوعہ ،سابق چیئرمین حاجی صدیق انصاری،رانا آفتاب ،جاوید شریف بٹ،طارق انصاری ،مظفر بٹ،صوفی ارشد انصاری سمیت دیگر مسلم لیگی رہنما و کارکن موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں