خواتین کی معاشی خود مختاری کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے ،سہیل اشرف

خواتین کی معاشی خود مختاری کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے ،سہیل اشرف

چیئرمین سی ڈی اے سے آئی ڈبلیو سی سی آئی کی صدر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے خواتین کی معاشی خودمختاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ادارے کے بھرپور تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی ڈبلیو سی سی آئی) کے اشتراک سے خواتین کاروباری افراد کی معاونت کیلئے مزید عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔یہ یقین دہانی آئی ڈبلیو سی سی آئی کی صدر ثمینہ فاضل کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کرائی گئی جس میں اسلام آباد کے پہلے خصوصی ویمن انٹرپرائز مارکیٹ کے کامیاب آغاز، خواتین کیلئے کاروباری مواقع میں اضافے اور مستقبل میں باہمی تعاون کیمختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں شریک کاروباری خواتین نے ویمن انٹرپرائز مارکیٹ کے قیام میں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی ڈائریکٹر ڈاکٹر انعم فاطمہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مخصوص تجارتی جگہ کی فراہمی اس منصوبے کی کامیابی میں بنیادی عنصر ثابت ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں