ڈی سی خانیوال کی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت
مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار اورمکمل شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے ، ملیحہ رشید
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹ،نامہ نگار)پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت میگا ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت ہوا جس میں انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینکس، واسا، سیوریج، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار اور مکمل شفافیت کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترقی یافتہ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو جدید شہری سہولیات کی فراہمی، بہتر انفراسٹرکچر اور پائیدار ترقی اولین ترجیح ہے ، لہٰذا تمام محکمے باہمی رابطے کے ساتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں تاکہ شہری ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔