کوٹ ادو میں پارہ 48 ڈگری،شہری گرمی سے نڈھال

کوٹ ادو میں پارہ 48 ڈگری،شہری گرمی سے نڈھال

بازار، سڑکیں،عوامی مقامات دوپہر کے اوقات میں سنسان،معمولات زندگی متاثر

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)کوٹ ادو میں پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا،جھلسا دینے والی گرمی سے معمولاتِ زندگی متاثر،شہری بے حال،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو اور گردونواح میں سورج سوا نیزے پرپہنچنے کے ساتھ ہی گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈکیا گیاجہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ شدید گرم اور خشک موسم کے باعث بازار، سڑکیں،عوامی مقامات دوپہر کے اوقات میں سنسان دکھائی دینے لگے جبکہ شہری گھروں تک محدود ہو گئے ،شدید حبس اور گرم ہواؤں نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا،مزدور طبقہ، کسان، رکشہ و ریڑھی بان، ٹریفک پولیس اہلکار اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ،شہریوں نے شدید گرمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈے مشروبات، لسی، شربت،دیگر مشروبات کا استعمال بڑھادیاجبکہ بجلی کی طلب میں اضافہ کے باعث لوڈمیں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔دوسری طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں،زیادہ سے زیادہ پانی،مشروبات استعمال کریں،بچوں بزرگوں اورمریضوں کا خصوصی خیال رکھیں اور ہیٹ اسٹروک کی علامات ظاہرہونے پرفوری طور پر قریبی طبی مرکز سے رجوع کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں