گلیوں ، سڑکوں کی تعمیر سے فاصلے کم ہورہے :محمودبشیر
راہوالی میں اڑھا ئی کروڑ کی لاگت سے 6500فٹ گلیوں ، نالیوں کی تعمیر مکمل
راہوالی (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کا منشور صاف ستھرا پنجاب ٹوٹی پھوٹی خستہ حال گلیوں نالیوں کے علاوہ دیہات شہروں کو آپس میں ملانے کیلئے شاہراہوں کی تعمیر کرنا ہے کیوں کہ شاہراہیں پختہ اور محلوں کی گلیاں نالیاں پختہ ہونگی تو ایک طرف دیہات شہروں کے رہائشی صحت مند ہونگے دوسری طرف ملک و قوم کی ترقی خوشحالی کی شاہراہیں محفوظ ہوتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف ایم این اے محمود بشیر ورک نے وارڈ نمبر 4گرین ٹاؤن ڈھینگرانوالی ڈی سی کالونی سے امیدوار برائے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ خواجہ سرمد رضا نائیک کی نگرانی میں رحمت نگر میں MNAکی طرف سے اڑھا ئی کروڑ روپے کی گرانٹ سے 6500فٹ سے زائد گلیوں نالیوں کی تعمیر مکمل ہونے پر افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمود بشیر ورک نے کہا کہ دیہات اور شہروں کو ملانے کا فاصلہ کم ہونے سے عوام کو شہروں میں کاروبار اور محنت مشقت کرنے جانے کیلئے اور کسا نوں اور زمینداروں کو تیار فصلیں بروقت شہروں کی منڈیوں میں پہنچانے میں آسانی ہوتی ہے جبکہ آبادی کے درمیان گلیوں نالیوں کی تعمیر سے رہائشیوں کیلئے صحت و صفائی کے مسائل حل ہوتے ہیں ۔