دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ،حفاظتی بند کوخطرہ

دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ،حفاظتی بند کوخطرہ

کوٹ ملدے کے علاقوں میں پانی داخل ہونا شروع ،فصلیں ڈوبنے کاخدشہ

 اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)دریائے جہلم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے موضع کوٹ ملدے اور گردونواح کے مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق کوٹ ملدے کا حفاظتی بند انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے ۔ بستی عرصہ دراز سے زمینی کٹاؤکاشکار بھی ہے ۔موضع کوٹ ملدے کے نشیبی علاقوں میں دریا کا پانی داخل ہونا شروع ہوگیا ہے ، جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے اور ڈوب جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو زرعی زمینوں، فصلوں اور آبادی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔علاقہ مکینوں اور کسانوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ انہار اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے ، حفاظتی بند کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کرنے اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتی فصلوں اور انسانی آبادی کو نقصان سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں