ایف ڈی اے کے عدالتی مقدمات کی مؤثر پیروی یقینی بنانے کاحکم
ادارے کے قانونی مفادات کا ہر سطح پر تحفظ یقینی بنایا جائے : ڈی جی ایف ڈی اے
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) محمد آصف چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ ایف ڈی اے سے متعلق تمام عدالتی مقدمات کی مؤثر، بروقت اور ذمہ دارانہ پیروی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کی پیروی کے دوران تمام قانونی نکات پر مکمل دسترس، حکومتی پالیسیوں کے نفاذ سے متعلق واضح مؤقف اور حقائق پر مبنی مؤثر دلائل پیش کیے جائیں تاکہ ادارے کے قانونی مفادات کا ہر سطح پر تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے یہ ہدایات ایف ڈی اے کے مختلف عدالتی مقدمات کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ہدایت کی کہ عدالت میں پیشی سے قبل لیگل برانچ کے افسران ہر مقدمے کی مکمل قانونی تیاری کریں، تمام متعلقہ ریکارڈ ہر وقت اپ ڈیٹ رکھا جائے اور مقدمات سے متعلق دستاویزات میں کسی قسم کی کمی یا کوتاہی نہ ہونے دی جائے ۔