ڈجکوٹ:گرفتار ملزم کی نشاندہی پر آلۂ قتل برآمد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں پولیس نے گرفتار ملزم طلحہ سے دورانِ تفتیش ہونے والے انکشاف پر اس کی نشاندہی کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ مبینہ طور پر قتل کی واردات میں استعمال کیا گیا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مزید مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔