اتحاد بین المسلمین سیمینار، قیامِ امن اور قومی یکجہتی پر زور
ملک کی بقا اور سلامتی تفرقہ بازی سے بالاتر ہونے میں مضمر :مقررین
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر (پولیٹیکل ونگ) اور ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کے لیے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ملک کی بقا اور سلامتی تفرقہ بازی سے بالاتر ہونے میں مضمر ہے ، جبکہ پاکستان سنی تحریک کا ہر عہدیدار اور کارکن قیامِ امن اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار این اے 100 کے زیر اہتمام منعقدہ اتحاد بین المسلمین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ماضی کی کامیابیاں اتفاق و اتحاد سے وابستہ تھیں، لہٰذا فرقہ واریت، لسانیت اور علاقائیت کے نام پر ملک کو کمزور کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، سلامتی، استحکام اور محرم الحرام میں قیامِ امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر ڈویژنل صدر پاکستان سنی تحریک فیصل آباد مولانا بہادر علی رضوی، مولانا عادل رضا قادری، محمد یاسین، مولانا اسرار حبیب، رفاقت علی، محمد اقبال، صفدر علی، محمد ذیشان، افتخار احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔