انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت برداشت نہیں ہوگی:اے ڈی سی

 انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت برداشت نہیں ہوگی:اے ڈی سی

ضلعی انتظامیہ نے مون سون سیزن کے پیش نظر ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے جامع پلان مرتب کر لیا، جس کے تحت لاروا کی افزائش گاہوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔

 فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے مون سون سیزن کے پیش نظر ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے جامع پلان مرتب کر لیا، جس کے تحت لاروا کی افزائش گاہوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سارہ زینب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے انسدادِ ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور مون سون کے دوران ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے فیلڈ سرگرمیوں کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے ۔ انسدادی کارروائیاں صرف کاغذی نہیں بلکہ عملی ہونی چاہئیں۔ ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی اور بروقت سرویلنس کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں جاری رکھیں، جبکہ غفلت یا ناقص کارکردگی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ آئندہ سیزن میں ڈینگی لاروا کی افزائش کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں