میڈیا مینجمنٹ:ڈپٹی کمشنر آفس کی میڈیا ٹیم میں سرٹیفکیٹس تقسیم
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین میڈیا مینجمنٹ پر ڈویژنل انفارمیشن آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس کی میڈیا ٹیم میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد اویس عابد، پبلک ریلیشنز آفیسر محمد فیصل، انچارج میڈیا سیل ڈی سی آفس محمد تسنیم چٹھہ، فوٹوگرافرز/کیمرہ مین علی حیدر اور محمد فرقان، جبکہ ایڈیٹرز محمد سمیع اکبر اور سید محمد احمد نے تعریفی سرٹیفکیٹس وصول کیے ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میڈیا ٹیم نے عشرہ محرم کے دوران بہترین انداز میں فرائض انجام دیے ، جس کے باعث حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ امن، رواداری اور احترام کا پیغام عام کرنے کے ساتھ ساتھ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے حکومتی اقدامات کو بھی مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔انہوں نے میڈیا ٹیم پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی اسی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ انداز سے اپنے فرائض انجام دیتی رہے ۔