14 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم کیخلاف مقدمہ
نواں لاہور (نمائندہ دنیا )نواں لاہور کے علاقے چک نمبر 279 ج ب میں 14 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق ثمینہ بی بی نے تھانہ نواں لاہور میں درخواست دی کہ ان کا 14 سالہ بیٹا شعیب گاؤں میں موجود تھا، جہاں محمد عثمان مبینہ طور پر اسے اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی۔ درخواست کے مطابق بچے کے شور مچانے پر اردگرد کے لوگ جمع ہو گئے ، جس پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔