313 خطرناک گینگز گرفتار، سنگین جرائم میں 71 فیصد کمی

313 خطرناک گینگز گرفتار، سنگین جرائم میں 71 فیصد کمی

ملزموں سے تقریباً 28 کروڑ 22 لاکھ روپے کی نقدی و دیگر سامان برآمد

 فیصل آباد (سٹی رپورٹر ) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی سربراہی میں ریجن بھر میں 313 خطرناک گینگز کے 827 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، جس سے 2004 مقدمات یکسو ہوئے ۔ ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات، موبائل فون، مویشی اور تقریباً 28 کروڑ 22 لاکھ روپے مالیت کی نقدی و دیگر سامان برآمد کیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف 5166 مقدمات درج کرکے 5336 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 341.452 کلوگرام چرس، 233.65 کلوگرام آئس، 66 ہزار 259 لیٹر شراب، 9.11 کلوگرام افیون اور 813.734 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سے 2429 پستول، 27 ریوالور، 144 بندوقیں، 48 کلاشنکوف، 138 رائفلیں اور 6408 گولیاں برآمد کی گئیں۔پولیس نے قتل کے 201، اقدام قتل کے 248، کیٹیگری اے کے 2015 اور کیٹیگری بی کے 5324 اشتہاریوں کے علاوہ کیٹیگری اے کے 403 اور کیٹیگری بی کے 3618 عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں