اے سی پپلاں کادریاؤں، نہرؤں میں نہانے پر عائد پابند ی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں پپلاں کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال نے پیر ا فورس کے ہمراہ دریاؤں، نہرؤں میں نہانے پر عائد پابند ی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں تحصیل پپلاں میں مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا۔
انھوں نے پیرا فور س اور ریونیو عملے کو ہدایت کی کہ تحصیل بھر میں دریاؤں، نہروں اور چشمہ بیراج وغیرہ کی سختی سے نگرانی کی جائے اور وہاں پر نہانے والے افراد کے خلاف فوری ایف آئی درج کرائی جائے ۔انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے د فعہ 144 کے تحت تمام دریاؤں، نہروں، ڈیمز، ندی نالوں پانڈز ایریا میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پاپندی عائد کر رکھی ہے ، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔