شورکورٹ:تحصیل چوک میں ٹرک اور ٹریلر میں تصادم، ٹریفک معطل

شورکورٹ:تحصیل چوک میں ٹرک  اور ٹریلر میں تصادم، ٹریفک معطل

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)مصروف ترین تحصیل چوک میں ٹرک اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچا، جبکہ حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر رہی۔

ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیاں پتن روڈ سے کینٹ روڈ کی جانب جا رہی تھیں کہ اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں بے قابو ہو کر تحصیل چوک سے جا ٹکرائیں، جس کے نتیجے میں حفاظتی جنگلہ، ٹف ٹائلز اور چوک میں نصب پانی کے فوارے کا کچھ حصہ ٹوٹ گیا۔ابتدائی اندازے کے مطابق سرکاری املاک کو تقریباً ایک لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ حادثے کے فوراً بعد دونوں ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے ، جبکہ ٹریفک کچھ دیر کے لیے معطل رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں