میٹرو منصوبہ شہریوں کیلئے درد سر بن گیاککوانہ پل سے جلوی مارکیٹ تک ٹریفک کا بد ترین دبائو

میٹرو منصوبہ شہریوں کیلئے درد سر بن گیاککوانہ پل سے جلوی مارکیٹ تک ٹریفک کا بد ترین دبائو

تجاوزات بھی بدستور برقرار ،شٹرنگ کے باعث متعدد مقامات پر صرف ایک گاڑی کے گزرنے کے برابر راستہ رہ گیا،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مؤثر انتظامات یقینی بنائیں :شہری

1فیصل آباد (ذوالقرنین طاہر سے ) جڑانوالہ روڈ پر اربوں روپے مالیت کے میٹرو منصوبے کی تعمیر شہریوں کے لیے نئی مشکلات کا سبب بن گئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ، میونسپل اداروں اور ٹریفک مینجمنٹ کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث ککوآنہ پل سے جلوی مارکیٹ تک روزانہ شدید ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ، جبکہ تجاوزات بھی بدستور برقرار ہیں۔تفصیلات کے مطابق مناسب حکمت عملی نہ اپنانے اور تجاوزات کا خاتمہ نہ ہونے کے باعث میٹرو منصوبہ فی الوقت جڑانوالہ اور فیصل آباد کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے شدید اذیت کا باعث بن گیا ہے ۔ منصوبے کے تحت سڑک کے بڑے حصے پر شٹرنگ کر دی گئی ہے ، جس کے بعد متعدد مقامات پر صرف ایک گاڑی کے گزرنے کے برابر راستہ رہ گیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام شروع ہونے کے باوجود سڑک کے اطراف قائم تجاوزات، دکانوں کے باہر رکھا سامان، ریڑھیاں اور دیگر غیر قانونی قبضے ختم نہیں کرائے گئے ، جس کے باعث معمولی رش بھی گھنٹوں پر محیط ٹریفک جام میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔شہریوں کے مطابق جب منصوبے کے آغاز سے قبل ٹریفک مسائل کا اندازہ تھا تو تجاوزات کے خاتمے ، متبادل راستوں کی فراہمی اور تعمیراتی پانی کی نکاسی کے لیے مؤثر حکمت عملی کیوں تیار نہیں کی گئی۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر میٹرو منصوبے کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ، تجاوزات کے خاتمے اور نکاسی آب کے مؤثر انتظامات فوری یقینی بنائیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں