کمالیہ :تیز آندھی اور گردوغبار سے معمولاتِ زندگی متاثر

کمالیہ :تیز آندھی اور گردوغبار سے معمولاتِ زندگی متاثر

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) کمالیہ اور گردونواح میں اچانک چلنے والی تیز آندھی اور گردوغبار کے طوفان نے معمولاتِ زندگی متاثر کر د یئے ۔

شدید گردوغبار کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی، جبکہ موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر ڈرائیوروں نے احتیاطاً گاڑیوں کی رفتار کم رکھی۔ دوسری جانب تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہریوں نے حبس اور شدید گرمی سے وقتی نجات ملنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی موسم خوشگوار رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں