پیرمحل:نامعلوم شخص کی میت امانتاً سپردِ خاک
پیرمحل (نمائندہ دنیا)عملہ میونسپل کمیٹی پیرمحل نے چک نمبر 319 گ ب کے قریب سے ملنے والے نامعلوم شخص کی میت کو امانتاً سپردِ خاک کر دیا۔
سینٹری سپروائزر رضوان نقشبندی کی نگرانی میں میت کی تجہیز و تکفین کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ۔ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد نامعلوم متوفی کو مقامی قبرستان میں امانتاً دفن کر دیا گیا۔