عوامی شکایات پراے سی سمندری کا ایکشن، راجباہ سے کچرا اٹھوا دیا
سمندری (نمائندہ دنیا) عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اندرون شہر راجباہ کی صفائی کے بعد پڑا کچرا اٹھوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار کی جانب سے راجباہ کی صفائی کے دوران نکالا گیا کچرا کئی روز تک نہ اٹھائے جانے کے باعث تعفن اور بدبو پھیل گئی تھی، جس سے قریبی آبادی اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ شہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری احکامات جاری کیے ، جس کے بعد کچرا اٹھا لیا گیا اور متعلقہ اداروں کو صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔