ڈپٹی کمشنر عمر عباس کا زیر تعمیر فٹبال گراؤنڈ اور گنج شکر پارک کا دورہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے جنرل بس سٹینڈ، ہاؤسنگ کالونی میں زیر تعمیر فٹبال گراؤنڈ اور گنج شکر پارک کا تفصیلی دورہ کیا،
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ولید عثمان اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ،ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ میں صفائی کی صورتحال، ویٹنگ ایریا، واش رومز اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔