عشرہ محرم کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات پر وحدت مسلمین کااظہار تشکر

عشرہ محرم کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات پر وحدت مسلمین کااظہار تشکر

کراچی (این این آئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے سینئر نائب صدر علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے ملاقات کی۔

 وفد میں عزاداری ونگ کراچی ڈویژن کے صدر سید رضی حیدر رضوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سید زین رضا رضوی، سیکرٹری تبلیغات کراچی ڈویژن مولانا ملک غلام عباس، صدر عزاداری ونگ شرقی و جنوبی سید حسن کاظمی، صدر عزاداری ونگ کورنگی دانش زیدی، جنرل سیکرٹری ضلع وسطی سجاد رضوی اور رضا یوسفی شامل تھے ۔علامہ صادق جعفری نے کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، صفر المظفرا و ربیع الاول کی مجالسِ عزا و جلوس، بالخصوص اربعین امام حسینؑ کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔اس موقع پرایڈیشنل آئی جی نے وفد کو مکمل تعاون اورمسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے سندھ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی سلامتی، خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں