آر پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری آج ہوگی

آر پی او راولپنڈی کی  کھلی کچہری آج ہوگی

راولپنڈی (اے پی پی) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا شہریوں کے مسائل کے فوری اور موثر حل کے لیے آج سہ پہر 3 بجے تھانہ صادق آباد، ضلع راولپنڈی میں کھلی کچہری منعقد کریں گے ۔

ترجمان کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو پولیس کے اعلی افسر کے سامنے براہِ راست اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں