انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم کو مزید موثر بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی

انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم  کو مزید موثر بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر ) ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ نگرانی انسداد ڈینگی کااجلاس منعقد ہوا۔

 انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں، سرویلنس، ہاٹ اسپاٹس کی مانیٹرنگ، لاروا تلفی، ان ڈور و آٹ ڈور سرویلنس، صفائی کی صورتحال، آگاہی مہم اور مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اپنی اپنی محکمانہ کارروائیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے انسدادِ ڈینگی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر نے نیو ڈسٹرکٹ کمشنر کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا اور کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات، دفاتر، عوامی سہولت مراکز، تعمیراتی کام، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے تعمیراتی کام کی پیش رفت، دستیاب سہولیات اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں