میپکو کا 36ارب خسارہ ختم،ڈیڑھ ارب منافع

میپکو کا 36ارب خسارہ ختم،ڈیڑھ ارب منافع

کمپنی نے دو برس میں خسارے سے نکل کر منافع بخش کا درجہ حاصل کرلیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکوکا 36ارب کا خسارہ ختم ، ڈیڑھ ارب کا منافع، مگر صارفین کی مشکلات ختم نہ ہوسکیں ، کمپلینٹ سیل کی کارکردگی مایوس کن ہوگئی تفصیل کے مطابق خسارے میں چلنے والی ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے گزشتہ دو برس کے دوران نمایاں مالیاتی بہتری حاصل کرتے ہوئے خسارے سے نکل کر منافع بخش کمپنی کا درجہ حاصل کر لیا ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں نافذ کی گئی اصلاحات، مؤثر انتظامی اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے نتیجے میں میپکو نے 36 ارب روپے کے خسارے سے نکل کر 1.05 ارب روپے کا منافع حاصل کر لیا ہے صرف دو برس کے عرصے میں میپکو نے مجموعی طور پر 37 ارب روپے سے زائد کا مالیاتی ٹرن اراؤنڈ حاصل کیا، جو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ایک اہم کامیابی تصور کیا جا رہا ہے اس دوران میپکو کے لائن لاسز میں نمایاں کمی آئی اور یہ شرح 15.2 فیصد سے کم ہو کر 11.9 فیصد رہ گئی، جبکہ ریکوری کی شرح 98.6 فیصد سے بڑھ کر 100.8 فیصد تک پہنچ گئی۔

، جو مؤثر مالی نظم و نسق اور بہتر انتظامی کارکردگی کی عکاس ہے بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائی، شفاف بلنگ سسٹم، ریکوری مہم، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اصلاحاتی اقدامات نے میپکو کی مالی حالت کو مستحکم بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا مگردوسری جانب بھاری بھرکم بلوں نے صارفین کی کمر توڑ دی،جبکہ سہولیات کا فقدان ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے ، شکایت سیل کی کارکردگی صفر ہے بجلی مرمت کی شکایت دور ہونے میں کم سے کم 8 گھنٹے کا سینڈر ٹائم مقرر کردیا گیا عملے کی کمی کو جواز بناتے ہوئے صارفین شدید گرمی کے موسم میپکو اہلکاروں کے رحم وکرم پر ہوتے ہیں افسرفون اٹھانا پسند نہیں کرتے شہریوں کا کہنا ہے کہ میپکو لوٹ مار کمپنی بنادیاگیا ہے جو صارفین سے پیسے بٹور رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں