جی بی اے ٹاور اور پاکستانتر کی گروتھ ونڈو کا افتتاح

جی بی اے ٹاور اور پاکستانتر کی گروتھ ونڈو کا افتتاح

سرمایہ کاروں کے روابط کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی:ترکیہ قونصل جنرل

 گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ترکیہ کے قونصل جنرل مہمت ایمن شمشیک نے گوجرانولہ بزنس الائنس اور گفٹ یونیورسٹی کے اشتراک سے قائم جی بی اے ٹاور اور پاکستانتر کی گروتھ ونڈو کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر چیئرمین گوجرانوالہ بزنس الائنس احمد اکرام لون، چیئرمین گفٹ یونیورسٹی انور ڈار ، صدر چیمبر علی ہمایوں بٹ، سینئر وائس چیئرمین جی بی اے عمر محمود، وائس چیئرمین خواجہ شارق کلیم، فصیح الرحمن، عدنان شفیق، چودھری محسن بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ بزنس الائنس اور گفٹ یونیورسٹی کی جانب سے صنعت اور تعلیم کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کی یہ کاوش انتہائی قابل تحسین ہے جو مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانترکی گروتھ ونڈو دونوں ممالک کے درمیان کاروباری اداروں، جامعات، نوجوانوں اور سرمایہ کاروں کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی،گوجرانولہ کی بزنس کمیونٹی میں ترقی کی بھرپور صلاحیت موجود ہے جبکہ گروتھ ونڈو اس صلاحیت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا موثر ذریعہ ثابت ہوگی ،گروتھ ونڈو سے تمام ٹارگٹ حاصل کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں