سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم کے لئے 15کروڑ مختص
بچاس لاکھ جاری کرنے کی ہدایت ،فلڈ لائٹس تنصیب کی جائے گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے سرگودھا میں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب پیکیج کے تحت سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے اور فلڈ لائٹس کے انعقاد کی منظوری دیتے ہوئے 15کروڑ مختص کرتے ہوئے بچاس لاکھ کی گرانٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے اس منصوبے کے تحت سٹیڈیم کی ابتر حالت بہتر بنانے اپ گریڈیشن اور فلڈ لائٹس تنصیب کی جائے گی منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا اس منصوبے کی تکمیل سے کھیلوں کوفروغ ملے گا۔