خاتون پی ایچ ڈی سکالر کے اوپن پبلک ڈیفنس کاانعقاد

خاتون پی ایچ ڈی سکالر کے  اوپن پبلک ڈیفنس کاانعقاد

ملتان (خصوصی رپورٹر) دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی سکالر مس ندیحہ خان،کے تحقیقی مقالے کا اوپن پبلک ڈیفنس منعقد کیا گیا۔

 ترجمان کے مطابق ندیحہ خان نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان ڈاکٹر حمید اللہ کے سیاسی افکار کا تناظری مطالعہ پیش کیا۔ مقالے کی نگران پروفیسر ڈاکٹر عصمت ناز، تھیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید سلیانہ، چیئرمین شعبہ مطالعہ پاکستان، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، نے بیرونی ممتحن کے فرائض انجام دیئے سکالر نے تمام سوالات کے جوابات دیئے جس کے بعد ہاؤس نے مس ندیحہ خان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کرنے کی سفارش کی ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں