5ماہ:4لاکھ لٹر ناقص اورملاوٹی دودھ تلف ،271مقدمات

5ماہ:4لاکھ لٹر ناقص اورملاوٹی دودھ تلف ،271مقدمات

تلف کردہ دودھ کے سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل قرار پائے گئے :فوڈ اتھارٹی

لاہور (عمران اکبر ) شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ کی دکانوں پر صفائی کے ناقص انتظامات اور قوانین کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق لاہور میں تقریباً دس ہزار چھوٹی بڑی دودھ فروش دکانیں موجود ہیں۔ شہریوں کے لیے چیلنج یہی ہے کہ وہ معیاری اور محفوظ دودھ تک رسائی حاصل کر سکیں، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دودھ کے معاملے میں شہری اتھارٹی پر بھروسہ رکھیں۔دودھ میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خاتمے پر فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ جاری ،یکم فروری سے ابتک 2لاکھ 23ہزار 631 ملک شاپس، سپلائرز اور کولیکشن سنٹرز کی چیکنگ کی گئی ،57 ملک شاپس، ڈیری یونٹس اور کولیکشن سنٹر بند، 271 مقدمات بھی درج کئے گئے ،قوانین کی خلاف ورزی پر10 ہزار 729 کو 10کروڑ کے جرمانے عائد کئے گئے ،تلف کردہ دودھ کے سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل قرار پائے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں