ہیپاٹائیٹس سی کا خاتمہ قومی ،اولین ترجیح ، مصطفی کمال

ہیپاٹائیٹس سی کا خاتمہ قومی ،اولین ترجیح ، مصطفی کمال

ہیپاٹائیٹس سی کا خاتمہ قومی ،اولین ترجیح ، مصطفی کمال چینی سفارت خانے کے کمرشل قو نصلر سے ملاقات ،کراچی میں کانفرنس پر تبادلہ خیال

ا سلام آباد(نیوزرپورٹر) وفا قی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے کہا کہ ہیپاٹائیٹس سی کا خاتمہ ہماری نیشنل کاز اور حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، کیونکہ یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی مہم ہے اور پاکستان کو ہیپاٹائیٹس فری بنانا ہمارا قومی عزم ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم پروگرام برائے ہیپاٹائیٹس سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وفاقی دارالحکومت میں ہیپاٹائٹس سی کی سکریننگ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر صحت نے کہا کہ اسلام آباد میں پائلٹ مرحلہ شروع کرنے کا بنیادی مقصد عملی طور پر سسٹم میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرنا تھی، اور اب ان تمام مسائل کے مؤثر حل نکال کر آئندہ 15 دنوں میں نظام کو مکمل طور پر مستحکم کیا جائے گا۔ دریں اثنا وزیر صحت نے گزشتہ روز چینی سفارت خانے کے کمرشل قو نصلر نے ملاقات کی ہے ، جس میں 16 سے 19 جولائی تک کراچی میں منعقد ہونے والی \"پاکستان۔چین بزنس ٹو بزنس فارماسیوٹیکل کانفرنس\" کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں