چودھری رحمت علی ہسپتال ٹائون شپ کے جدید استقبالیہ بلاک کا افتتاح

چودھری رحمت علی ہسپتال ٹائون شپ  کے جدید استقبالیہ بلاک کا افتتاح

لاہور(سٹاف رپورٹر) چودھری رحمت علی ہسپتال ٹائون شپ لاہورکی توسیع اور اپ گریڈیشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

 اس موقع پر توسیع اور تزئین نو کے بعد نئے استقبالیہ بلاک کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت سابق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے بطور مہمان خصوصی افتتاح کیا۔ تقریب میں مہمانوں، میڈیکل پرفیشنلز اور ہسپتال کے عملے کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ چودھری رحمت علی ہسپتال کے دورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت نے جدید ریسپشن بلاک، نئی ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرز، او پی ڈی، لیبارٹری، ریڈیالوجی، زچہ وبچہ وارڈ، آئی سی یو، این آئی سی یو سمیت مختلف شعبہ جات کا  معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور توسیع کو اہل علاقہ کیلئے صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے اہم اقدام قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں