ریلوے سٹیشن:ٹریک پر لکڑی کے سلیپر خستہ حال ،مسافر غیرمحفوظ

ریلوے سٹیشن:ٹریک پر لکڑی کے سلیپر خستہ حال ،مسافر غیرمحفوظ

مین لائن ٹریک پرنیٹ بولٹس غائب، پلیٹ فارمز کو اپ گریڈ کیا جا رہا :ترجمان

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے ہیڈکوارٹرز کے مرکزی سٹیشن پر جدید سہولیات کے دعوے ، مگر ٹریک کو نظر انداز کردیا گیا، لاہور ریلوے سٹیشن کے ٹریک پر ووڈن سلیپر کی ابتر حالت ،لاہور ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 اور 4 پر نصب ووڈن سلیپر خستہ حالی کا شکار، ووڈن سلیپر خستہ حال ہونے سے مسافروں کی سلامتی پر سوالات اٹھنے لگے ۔لاہور ریلوے سٹیشن کے مین لائن ٹریک پر متعدد مقامات پر نیٹ بولٹس غائب یا ڈھیلے ہیں، ذرائع کے مطابق صورتحال نے ٹریک کی مضبوطی پر خدشات بڑھا دئے ،چند روز قبل پتوکی ریلوے سٹیشن پر ٹریک کی خرابی کے باعث ٹرین ڈی ریل ہونے کے باوجود لاہور سٹیشن کے حساس ٹریک کی مرمت نہ ہوسکی۔پلیٹ فارم نمبر 2 اور 4 کے ٹریک کی خستہ حالت کے باوجود بروقت بحالی نہ ہونے پر مسافروں اور ریلوے ملازمین میں تشویش کی لہر۔ لاہور ریلوے سٹیشن کے مین لائن ٹریک پر کئی مقامات فوری مرمت کے متقاضی، حادثات کے خدشات میں اضافہ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی این ون اور پی ڈبلیو آئی کی مبینہ غفلت کے باعث ٹریک مینٹی ننس کا نظام سوالیہ نشان بن گیا، ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی۔۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارمز کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔لاہور سٹیشن کے پلیٹ فارمز کی مسلسل انسپکشن کی جاتی ہے ،پلیٹ فارم نمبر 2 اور 4 کو بھی مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں